متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

ابو ظہبی میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریض کا علاج کرتے ہوئے انفکشن کے بعد فوت ہوگیا

وہ 10 دن سے ہسپتال میں تھا ، اور آخری دن اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

سینئر پاکستانی ڈاکٹر محمد عثمان ابوظہبی میں کورونا وائرس کے ایک مریض کا اعلاج کرتے ہوئے خود کورونا وائرس کے شکار ہوگیا، اور کورونا وائرس کے وجہ سے انکا اتقال ہو گیا.

ڈاکٹر محمد عثمان 12 سال سے متحدہ عرب امارت کے رہائشی تھے، اور جمعہ کے روز انکا انتقال ہوگیا اور انکی تدفین پیر کے رات کو متحدہ عرب امارات میں ہوئی.

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے اس خبر کی تصدیق کی اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ متوفی کی لاش کو وطن واپس لے جانے کے خواہاں تھے ، لیکن کوویڈ 19 میں مرنے والے لوگوں کی نقل و حمل پر پابندی کے باعث میت کو یہاں متحدہ عرب امارات میں دفن کیا گیا۔

انہوں نے کہا ” یہ ڈاکٹر کے اہلخانہ کے لئے بہت بڑا صدمہ ہیں اور ہم ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں . انکا مزید کہنا تھا کے ڈاکٹر کے اہلخانہ نے انکی تدفین آبائی شہر میں کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور پاکستانی حکومت نے انہیں اجازت بھی دے دی تھی تاہم بعد میں متحدہ عرب امارت میں انکی تدفین کا فیصلہ کیا گیا”

Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button