متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے تمام اسپتال ضروری سامان سے آراستہ ہیں: ایم او ایچ اے پی (MOHAP)

وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) نے سوشل میڈیا ویڈیو کو "بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے جس میں کسی کو یہ الزام لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ اسپتال میں میڈیکل ماسک دستیاب نہیں ہے۔

ایم او ایچ اے پی (MOHAP) نے تصدیق کی کہ تمام اسپتال اور طبی مراکز میڈیکل ماسک سمیت تمام ضروری سامان سے آراستہ ہیں ، تاکہ متحدہ عرب امارات کو کوویڈ- 19 سے سختی سے لڑنے میں مدد ملے۔

وزارت نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تمام اسپتالوں کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے تاکہ ، طبی سامان اور عملے کے معاملے میں ان کی تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایم او ایچ اے پی (Mohap) نے عوام پر زور دیا کہ وہ غلط اور گمراہ کن معلومات کو نہ پھیلائیں ورنہ انھیں ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

وزارت اس دعویٰ کرنے والے اور ویڈیو شوٹ کرنے والے شخص کے خلاف پہلے ہی قانونی کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔

Source : Khaleej Times
21 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button