خلیج اردو: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں دوست ممالک میں ترقی کو فروغ دینے اور باہمی مفادات کی بنیاد کومستحکم کرنے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گفتگو کے دوران پاکستانی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے ملک کو فراہم کی جانے والی اقتصادی اور ترقیاتی امداد پر صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات میں مثبت پیش رفت کو بھی سراہا۔ اس موقع پر پاکستان اور س کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔