متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی آمد: ابوظہبی میں موسمی پھول پوری طرح کھل اٹھے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں 49ویں قومی دن کی آمد آمد ہے۔ اس دن کی خوشی اور جشن کے لیے ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی بلدیہ بھی اس دن کے جشن کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنا کام کر رہی۔

بلدیہ کی جانب سے عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کا کام کیا جا چکا ہے اور بلدیہ کی جانب سے موسمی پھول بھی لگائے ہیں۔

ابوظہبی بلدیہ کا کہنا ہے انہوں نے عوامی مقامات، باغوں، گلیوں کے اطراف میں موسمی پھول لگائے ہیں۔ اور مختلف علاقوں کی صفائی کا کام کیا اور کوڑا کرکٹ اٹھایا ہے تاکہ شہری اور رہائشی ایک خوبصورت اور جمالیات سے بھرپور ماحول میں قومی دن کا جشن منا سکیں۔

بلدیہ حکام کا کہنا ہے چونکہ قومی دن کے موقعے پر سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرتی ہے اسی لیے ان پارکوں کی مرمت کے لیے ایک جامع کام کی ضرورت تھی۔

میونسپلٹی نے بتایا کہ قومی دن کے جشن کی تیاری کے لیے ہم نے شہر کی جمالیات کو بڑھانے کے لیے پارکوں کی مرمت، گرین سپیسز کی کانٹ چھانٹ اور نئے پودے اور پھول لگانے جیسا کام کیا ہے۔

اس کے علاوہ بلدیہ نے سڑکوں اور روڈ سائنز کی مرمت کا بھی مکمل لیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button