متحدہ عرب امارات

دبئی حکومت کے سینئر عہدیداروں کا حال ہی میں تعمیر کیے جانے والے پاکستان میڈیکل سنٹر کا دوراہ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے سینئر عہدیداروں نے اتوار کے روز دبئی میں نئے کھلنے والے پاکستان میڈیکل سنٹر کار دوراہ کیا۔

عہدیداران اس نئے کھلنے والے میڈٰیکل سنٹر کو دیکھ کر خوش ہوئے کیونکہ یہ منفرد سنٹر یو اے ای کے رواداری سے متعلق بنیادی اصولوں کی عکاسی کرتاہے۔

اس سنٹر کا دوراہ کرنے والے وفد میں دیگر اعلی عہدیداران کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد جلفار اور دبئی ہیلتھ کیئر کارپوریشن کے سی ای او ڈاکٹر یونس کاظم شامل تھے۔

اس موقعے پر احمد جلفار نے پاکستانی کمیونٹی کے اس احسن اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم یو اے ای بھر میں مختلف کمیونٹیز کی جانب سے معاشرے بھلائی کے لیے گئے اقدامات کی قدر کرتے ہیں۔ سماجی ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کرنے اور انسانی ہمدردی کی اقدار کو فروغ دینے پر ہم پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں”۔

اس موقعے پر ڈاکٹر کاظم کا کہنا تھا کہ "میں پاکستان میڈٰیکل سنٹر کے اس پراجیکٹ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ اس کمیونٹی کے رضاکارانہ محنت قابل تعریف اور دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی اس مقصد کی ہمیشہ سپورٹ کرتی رہے گی۔

پاکستان میڈیکل سنٹر کیا ہے؟

پاکستان میڈیکل سنٹر پراجیکٹ 14 اگست 2016 کو لانچ کیا گیا تھا۔ یہ پراجیکٹ ایک قوم ایک خواب اقدام کے تحت لانچ کیا گیا تھا جس کا سنگ بنیاد یو اے ای کے وزیر برائے روادری و بقائے باہمی شیخ نہیان مبارک النہیان نے رکھا تھا۔ اور یہ پراجیکٹ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی زیر نگرانی تعمیر ہوا۔

اور اس سنٹر کو 5 اکتوبر سے تمام کمیونٹیز کے مریضوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مزید برآں، پاکستان میڈیکل سنٹر پاکستان سنٹر جیسے ایک بڑے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ پاکستان سنٹر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ایک سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔ اس کمپین میں پاکستانیوں کو اس پراجیکٹ کی تعمیر میں  1ہزار درہم دے کر حصہ ڈالنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اور اسی کے ساتھ ہی 1 ہزار درہم دینے والے افراد کو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی ممبرشپ دے دی جاتی ہے۔

اس پراجیکٹ میں درج ذیل سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں:

میڈیکل سنٹر،

شاہد آفریدی ہیلتھ اینڈ فٹنس سنٹر

بزنس انکیوبیشن سنٹر، ہب 47،

ہنرکدہ، جو کہ کاروباری خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے،

برک کیفے،

آرٹ کارنر،

سیمینار روم،

مسجد،

اور ایڈؐمن بلاک شامل ہیں۔

پاکستان میڈیکل سنٹر معاشرے کے ٖضرورت مندوں کو بلکل مفت سروسز فراہم کرے گا اور جو صاحب حیثیت افراد سے اخراجات وصول کیے جائیں گے۔

اس سنٹر میں رضا کار ڈاکٹر کام کر رہے ہیں، اور اس کے اندر ایک لیبارٹری اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ بھی قائم کیا گیا ہے جس سے علاج کے اخراجات کافی کم ہوجاتے ہیں۔

اس پراجیکٹ پر کتنی رقم خرچ ہوئی ہے؟

اس پراجیکٹ پر 20 ملین درہم خرچ ہوئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے 90 فیصد مدد پاکستانی کمیونٹی نے کی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button