متحدہ عرب امارات

شارجہ جرائم کی شرح میں 26 فیصد کمی ریکارڈ

پولیس کی کاکردگی میں نمایا بہتری کی وجہ سے 2019 کے مناسبت سے 2020 میں سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں کمی

(خلیج اردو )شارجہ میں جرائم کی شرح میں 26 فیصد کمی آئی ہے اور 100000 افراد میں صرف 26 افراد سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے ۔

پولیس کی کاکردگی میں نمایا بہتری کی وجہ سے 2019 کے مناسبت سے 2020 میں سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

بریگیڈئر جنرل احمد آل شرکال ڈاریکٹر جنرل پولیس آپریشن شارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں کمی کی وجہ پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور آگاہی مہم میں اضافہ ہے ۔ پولیس کی جانب سے بہترین سروس پیش کی جارہی ہے اور سیکورٹی سٹاپ ممبر مخنت سے کام کررہے ہے : بریگیڈئیر جنرل احمد ال شرکال نے کہا ۔

شارجہ میں پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ بریگیڈئر جنرل نے بتایا کہ سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں 16 قسم کے جرائم شامل ہے جس میں قتل ،منشیات فروشی جنسی تشدد قتل وغارت ، چوری ، گاڑیوں کی چوری اغوا اور لین دین میں فراڈ جیسے جرائم شامل ہے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button