خلیج اردو آں لائن: تفصیلات کےمطابق ایمیریٹس ایئر لائن کی جانب سے سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے جاری کردہ لیبارٹریوں کی تارہ فہرست جاری کی گئی ہے۔ جس میں حکومت کی جانب سے پہلے سے نامزد کردہ لیبارٹریوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سےپہلے مسافروں پر لازم تھا کہ وہ سفر سے قبل یو اے ای حکومت کی جانب سے نامز کردہ لیبارٹریوں سے ہی ٹیسٹ کروا سکتے تھے۔ لیکن اب ان اس تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، اور دبئی حکومت اب دیگر ممالک کی حکومتوں کی جانب قائم پی سی آر ٹیسٹ کی لیبارٹریوں کے ٹٰیسٹ بھی قبول کرے گی۔
ایمیریٹس ایئر لائن کی جانب سے لیبارٹریوں کی ایک لمبی فہرست جاری کی گئی ہے، اس فہرست میں شامل لیبارٹریوں کی کثٰیر تعداد ایسی لیبارٹریوں کی ہے جو اسی ملک کی حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی ہیں۔
تاہم انڈٰیا، پاکستان اور بنگلہ دیش سے متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کو تب ہی سفر کی اجازت ملے جب وہ Pure Health کی جانب سے نامز کردہ لیبارٹری سے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ رکتھے ہوں گے۔
نئی جاری کردہ فہرست کے مطابق:
برطانیہ سے یو اے ای آںے والے مسافر برطانیہ کے NHS کلینک سے سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے برطانیہ کے صرف چار کلینک کورونا ٹیسٹ کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔ جن میں سے 2 لندن میں تھے، 1 مانچسٹر میں جبکہ 2 برسٹل میں تھے۔
NHS کلینک سے ٹیسٹ کی اجازت کے بعد اب مسافر ٹیسٹ کے لیے کسی بھی کلینک سے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں، لیکن پی سی آر ٹیسٹ انگلینڈ، ویلز یا سکاٹ لینڈ میں پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
امریکہ سے دبئی سفر کرنے والے مسافر سفر سے قبل امریکہ میں کسی بھی رجسٹر لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کسی بھی ملک سے دبئی آنے والے مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے پہلے کروئے گئے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھنا ہوگی۔ تاہم 12 سال سے کم عمر بچے اور اپاہج افراد کو پی سی آر ٹیسٹ سے استشنا حاصل ہے۔
دبئی کے علاوہ ابو ظہبی، شارجہ یا کسی اور امارات میں آںے والے افراد کے لیے ضروری ہوگا Pure Health کی جانب سے تصدیق شدہ لیبارٹریوں سے ہی کورونا ٹٰیسٹ کروانے ہوں گے۔
ایمیریٹس ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ لیبارٹریوں کے کی فہرست درج زیل لنک سے حاصل کی جا سکتی ہے:
جبکہ Pure Health جانب سے جاری کردہ فہرست کے لیے زیل میں دیے گئے لنک پر جائیں:
Source: The National







