خلیجی خبریں

پانی کے بل سے سالانہ پانچ ہزار ریال کی بچت ممکن ہے ؟

واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران صارفین کے بھاری بلوں کا تجزیہ کیا گیا

عاجل ویب سائٹ کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر صارفین کو مشورہ دیا کہ اگر وہ پانی کا رساؤ دریافت کرکے اس کی اصلاح کرالیں اور کفایت شعاری والے آلات نصب کرالیں تو ایسی صورت میں ان کے پانی کا بل 46 فیصد تک کم ہوجائے گا۔

نیشنل واٹر کمپنی نے سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران مکہ ریجن میں فراہمی و نکاسی آب کے 26 اہم منصوبے مکمل کیے ہیں

نیشنل واٹر کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا  ہے  کہ وہ پہلی فرصت میں عمارت کے فلیٹس کی تفصیلات کا اندراج کرائیں جسمیں میں فلیٹس کی تعداد کا تعین   اور کس فلیٹ میں کتنا پانی خرچ ہو رہا ہے۔ فلیٹس میں پانی کی تقسیم کا نظام استعمال کیا جائے۔

صارفین عمارت یا فلیٹ کے واٹر سسٹم میں رساؤ کا معائنہ کرائیں۔

پانی کے استعمال میں کفایت شعاری والے آلات نصب کیے جائیں۔

پانی کے استعمال کے سلسلے میں توازن اور اعتدال کا طریقہ اپنائیں

واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین برسوں کے دوران صارفین کے بھاری بلوں کا تجزیہ کیا گیا۔ ہے  اور ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پانی کے زیادہ خرچ کا سبب تین امور میں سے کوئی ایک ہوسکتا ہے

۔ 82 فیصد امکان پانی کے داخلی نیٹ ورک کا رساؤ ہے۔  16 فیصد عمارت کے فلیٹس کی تفصیلات کا عدم اندراج  جبکہ دو فیصد میٹر کی غلط خانگی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button