خلیج اردو: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کے بحیثیت صدر ،ابوظہبی کے حکمران اور اس سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر امریکہ کے حقیقی شراکت دار اور دوست تھے۔
وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں صدر بائیڈن نے کہا کہ وہ شیخ خلیفہ کے اہل خانہ اور اور تمام اماراتیوں کے ساتھ امریکی عوام کی طرف سے اس عظیم نقصان پر تعزیت کرتے ہیں۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں اور عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مستحکم کرتے ہوئے ان کی یاد کا احترام کریں گے