خلیج اردو: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے مرحوم عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں سیکریٹری جنرل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں بشمول انسانی مسائل اور بین المذاہب مکالمے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے قریبی تعاون کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا