خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے حکمران کی حیثیت سے 2022 کا فرمان نمبر (39) جاری کیا ہے۔
فرمان میں جج محمد مبارک عبید السبوسی کو عدالتی معائنہ کے شعبے کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ اپنے اجراء کی تاریخ سے نافذ العمل ہے اور اسے سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times