خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظبہی کے محکمہ صحت نے جمعہ کو ایک ایڈوائزری میں تصدیق کی ہے کہ بچوں کے لیے کھانسی اور نزلہ زکام کی چار دوائیں، جو گیمبیا میں ہونے والی اموات سے منسلک ہوسکتی ہیں، ابوظہبی میں کہیں بھی فروخت نہیں کی جاتی ہیں۔
محکمہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ اگر کسی نے یہ دوائی خریدی ہے تو وہ اس کا استعمال نہ کریں اور اگر کسی نے استعمال کی ہے اور اس کے بعد ضمنی اثرات مرتب ہورہے ہیں تو وہ کی صورت میں طبی مدد حاصل کریں۔
بھارت کی میڈن فارماسیوٹیکلز کی تیار کردہ دوائیں افریقہ کے گیمبیا میں مبینہ طور پر 66 بچوں کی موت کا سبب بنی ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے بعد کہ دوائیاں اموات سے منسلک ہوسکتی ہیں جس کی بھارت نے تحقیقات شروع کی اور نئی دہلی میں قائم فرم کی تمام پیداوار روک دی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈی او ایچ نے کہا کہ میڈن فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ کی چار پروڈکٹس امارات کے تمام صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں دستیاب نہیں ہیں کیونکہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ان میں آلودہ اجزاء ہوتے ہیں۔
Source: Khaleej Times