خلیج اردو: یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بدھ کو ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ADNEC) میں بین الاقوامی دفاعی نمائش (Idex) کا دورہ کیا۔
دبئی کے حکمران، نے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ہمراہ نمائش کے کئی پویلینز کا دورہ کیا کیونکہ انہوں نے نمائش میں موجود جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجیز کو دیکھنا تھا۔
شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کی دفاعی صنعتوں کی ترقی کی تعریف کی۔ دبئی کے حکمران نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "آج ہم دفاعی صلاحیتوں میں جو ترقی دیکھ رہے ہیں اور اس سے متعلقہ صنعتوں کے شعبے میں جو پیش رفت ہوئی ہے وہ اس وژن کے ثمرات کے سوا کچھ نہیں ہے جو امن کے پھیلاؤ اور اس کے استحکام کو یقینی بنانے اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے تمام ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔ ”
1993 میں اپنے آغاز کے بعد سے، یہ نمائش دفاعی صنعت میں متحدہ عرب امارات کے سفر کو اجاگر کر رہی ہے اور اس کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے تقریب کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی، اور اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی، کیونکہ یہ 13,50 سے زائد کمپنیوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہی۔