
خلیج اردو
10 اکتوبر 2021
ماسکو : مرکزی روس میں ایک طیارہ جو پیراشوٹ کو لے کر جارہا تھا ، حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے بعد سولہ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ہنگامی حالات کی وزارت نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بتایا ہے کہ ایل-410 طیارہ 23 افراد کو لے کر مقامی وقت کے مطابق صبح 9:23 بجے گر کر تباہ ہو گیا۔
جہاز پر 23 افراد سوار تھے جن میں سولہ افراد کی زندگیوں کے بچنے کے اثار دیکھائی نہیں دے رہے۔ وزارت کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ فرنٹ کے ساتھ آدھے حصے میں ٹوٹا ہوا ہے۔
آر آئی اے نووستی کی رپورٹ کے مطابق مقامی وزارت صحت نے بتایا کہ بچ جانے والے سات افراد اسپتال میں ہیں جن میں سےایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔
Source : Khaleej Times







