
ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی (سی ای ایچ اے) نے دیگر طریقہ علاج سے خاطر خواہ فائدہ حاصل نہ کرنے والے شدید ڈپریشن کا شکار بالغ افراد کے علاج کے لیے ناک سے لینے والا ایسکٹامین نامی سپرے متعارف کرایا ہے۔ اسکیٹامین دماغ میں ان نئے رسیپٹرز پر اثر انداز ہوتا ہے جو روایتی طور پرڈپریشن کے علاج کے لئے لی جانے والی ادویات سے متاثر ہوتے ہیں۔اسکیٹامین سپرے نے مریضوں پر بہتر نتائج کا مظاہرہ کیا ہے مریضوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے نیٹ ورک مشن کے مطابق ، سی ای ایچ اے نے ڈپریشن کا شکار مریضوں کے لیے یہ منفرد تھراپی متعارف کرائی ہے۔ ذہنی تناو کے اس نئے علاج کے حوالے سے ، کنسلٹنٹ سائکیاٹرسٹ اور سی ای ایچ اے میں صحت کونسل کی سربراہ ڈاکٹر ناہیدہ نیاز احمد نے کہا کہ سی ای ایچ اے میں مریضوں کا اعلی معیار کے علاج کی فراہمی ہمارا ہمیشہ سے مقصد رہا ہے ہماری تجربہ کار ماہر نفسیات کی ٹیم اور ماہرین نفسیات ہر مریض کے لیے موزوں اور مربوط علاج کا طریقہ کار فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حال ہی میں اس طریقہ علاج سے مستفید ہونے والے متعد مریضوں نےاسکیٹامین کے استعمال ہونے کے بعد صحت یابی کے حوالے سے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا ہے ایک 30 سالہ شخص ، جو گزشتہ چھ سالوں سے ڈپریشن کے شکار تھے نے اور متعدد اقسام کی ادویات ، اینٹی ڈپریشن اور یہاں تک کہ شاک تھراپی بھی کراچکے تھے نے کہا کہ تمام طریقہ علاج کی ناکامی کے بعد انہوں نے ایسکٹامائن لینا شرو ع جس سے ان کے خیالات اور طرز زندگی میں مثبت اثرات محسوس ہوئے۔ اسی طرح ، ایک 20 سالہ خاتون جو ڈپریشن کی وجہ سے کئی بار خوش کشی کا بھی سوچ چکی تھی نے کہا کہ نےاسکیٹامین سے اس کی ذہنی حالت بہت بہتر ہوگئی ہے اور اس کے خودکشی کے خیالات میں نمایاں کمی آئی ہے۔






