
خلیج اردو: رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آلنھیان نے جامعہ الازہر کے گرینڈ امام اور مسلم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر احمد الطیب اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس سے اٹلی کے دارالحکومت روم میں سانٹ ایجیو فاؤنڈیشن برائے امن و مکالمہ کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ اٹلی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عمر عبید الشامسی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں شیخ نہیان نے ڈاکٹر الطیب اور پوپ فرانسس کا خیرمقدم کیا ، جنہوں نے عالمی انسانی برادری کے لیے ایک ٹھوس نقطہ نظر قائم کیا جومتحدہ عرب امارات کی قائم کردہ اقدار کے مطابق انسانوں کے درمیان امن ، یکجہتی ، بات چیت اور انسانی رواداری کو فروغ دیتا ہے۔ دونوں مذہبی رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آلنھیان کی قیادت میں دنیا بھر میں انسانوں کے درمیان امن ، رواداری ، بقائے باہمی ، مکالمے اور انسانی یکجہتی کے اصولوں کو قائم کرنے ، تاریخی اصولوں اور اقدار کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے اہم کردارکو سراہا۔ شیخ نہیان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید آلنھیان کی جانب سے مبارکباد دی اور ڈاکٹر الطیب ، پوپ فرانسس اوراجلا س کے شرکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرشیخ نہیان نے کہا کہ کوئی قوم ، کوئی معاشرہ ، کوئی بھی کمیونٹی کسی ایک کے مذہبی عقیدے کوتبدیل نہیں کرسکتی ۔ اور کوئی بھی بڑا ملک یا معاشرہ اس کی کوشش نہیں کرے گا۔ سب سے بہتر یہ کر سکتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ نیکی اور اچھے سلوک کریں۔ اقدار اور اصول متحدہ عرب امارات کے موجودہ اور اس کے مستقبل کے نقطہ نظر کی بنیاد ہیں۔






