متحدہ عرب امارات

دبئی: گھرمیں سوتی ہوئی ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں پاکستانی سپانسر گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت میں 36 سالہ سپانسر پر گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا گیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ملازمہ کے ساتھ زیادتی اس وقت کی جب وہ سو رہی تھی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ایک پاکستانی باشندہ 18 اگست کی صبح اپنی گھریلو ملازمہ کے کمر میں گھس گیا اور ملازمہ کے نیند میں ہونے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا۔

اس واقع کی رپورٹ البرشا پولیس تھانے میں درج کروائی گئی۔ جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

درخواست کنندہ 30 سالہ خاتون جو کہ یوگینڈا کی شہری ہے، نے بتایا کہ وہ سو رہی تھی جب اسے احساس ہوا کہ اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

خاتون نے واقعہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہاکہ "صبح 9 بجے کے قریب میری آنکھ کھلی تو میں اپنے سپانسر کو اپنے اوپر پایا۔ میں اسے دھکا دے کر دور کیا، وہ اس وقت ننگا تھا۔ جب میں اس سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہا ہے تو اسکا کہنا تھا کہ اسے لگا شاید مجھے یہ سب اچھا لگا۔ جس کے بعد میں اسے کمرے سے چلے جانے کا کہا”۔

جس کے بعد متاثرہ ملازمہ روتی ہوئی گھر سے نکلی اور پولیس کو رپورٹ درج کروائی۔

خاتون نے تفتیش کے دوران بتایا کہ” میرے کمرے کا دروازہ اندر لاک نہیں تھا۔ اور میں گہری نیند میں سوتی ہوں۔ جب مدعاعلیہ نے مجھے چھونا شروع کیا تو مجھے احساس نہیں ہوا۔ لیکن جب اس نے  میرا ریپ کرنا شروع کیا تو میں نیند سے بیدار ہوگئی”۔

ریکارڈ کے مطابق ایک پولیس سارجنٹ نے بتایا کہ وہ گشت پر تھا جب انہیں ایک بنگلے میں ایک جنسی زیادتی کے واقع کے بارے میں اطلاع ملی۔ اور جب وہ بنگلے کے باہر پہنچے تو انہوں نے ایک خاتون کو بنگلے کے باہر بیٹھے روتے ہوئے دیکھا۔

پولیس سارجنٹ نے بتایا کہ خاتون ڈری ہوئی تھی اور جب اس نے انہیں بتایا کہ کیسے اسکے سپانسر نے اس کے کمرے میں گھس کر اسکے ساتھ زیادتی کی ہے۔

سارجنٹ نے مزید بتایا کہ مدعاعلیہ نے اقرار کیا ہے کہ وہ کمرے کا تالا تبدیل کرنے کے لیے خاتون کے کمرے میں گیا تھا۔ "مدعاعلیہ نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا اقرار بھی کیا، مدعاعلیہ کا کہنا تھا کہ اسے لگا اس سب میں خاتون کی رضامندی شامل ہے کیونکہ خاتون نے نیند سے اٹھنے کے بعد بھی کوئی رد عمل نہیں دیا تھا”۔

تاہم، تفتیش کے دوران مدعاعلیہ نے بتایا کہ جب وہ خاتون کے کمرے میں گیا تو خاتون کو الٹا لیٹے دیکھ کر اسے لگا کہ خاتون چاہتی اسکے ساتھ جنسی عمل کیا جائے۔ جس کے بعد اسنے خاتون کو چھونا شروع کردیا جس پر وہ حیران ہوئی اور مدعاعلیہ کو پیچھے دکھیل دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button