متحدہ عرب امارات

سردی کے باعث دھند کی شدت میں اضافہ ، سوات ایکسپریس وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

خلیج اردو
شیرخان کلے: پاکستان کے شمالی مغربی سرحدی صوبے خیبرپختونخوا میں سوات ایکسپریس وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان تا اسماعیلہ دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے گذارش کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔۔گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button