متحدہ عرب امارات

گلوبل ولیج کی رونقیں اختتامی مرحلے میں، فواد خان سے لے کر عمرو دیاب تک شاندار پرفارمنسز متوقع

خلیج اردو
دبئی: گلوبل ولیج کے موجودہ سیزن کا اختتام 11 مئی کو ہونے جا رہا ہے اور اس سے قبل شائقین کے لیے شاندار پرفارمنسز اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بھارتی موسیقار امیت ترویدی 19 اپریل کو فلم "ابیر گلال” کی موسیقی پیش کریں گے جبکہ فواد خان اور وانی کپور اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

عرب دنیا کے مقبول گلوکار عمرو دیاب 4 مئی کو اپنے مشہور گیتوں کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔ ٹیلر سوئفٹ اور بون جووی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے الگ الگ ٹریبیوٹ شوز 23 اور 30 اپریل کو منعقد ہوں گے۔

امریکہ کے معروف شو ‘آمریکن گاٹ ٹیلنٹ’ سے مشہور ہونے والے ارجنٹائن کے ڈانس گروپ Malevo اور جگہ جگہ ہونے والے بالی ووڈ فلیش موبز دیکھنے والوں کو حیران کر دیں گے۔

جبکہ ‘سائبر سٹی ڈینجر زون اسٹنٹ شو’ میں روزانہ ایکشن سے بھرپور مظاہرے پیش کیے جائیں گے جو آگ، پانی، ہوا اور جنگی مناظر سے مزین ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button