متحدہ عرب امارات

دبئی: شیخ راشد اور المینا اسٹریٹ پر 30 مئی سے 3 جون تک ٹریفک میں تاخیر متوقع

خلیج اردو
دبئی: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جمعہ 30 مئی سے منگل 3 جون تک شہر کی دو اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

آر ٹی اے کے مطابق سڑکوں کی بہتری کے کام کے باعث 30 مئی کو رات 1 بجے سے 3 جون کی صبح 5 بجے تک شیخ راشد اسٹریٹ اور المینا اسٹریٹ کے چوراہے پر ٹریفک میں تاخیر کا سامنا ہوگا۔

شہریوں اور ڈرائیورز سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سفر سے پہلے منصوبہ بندی کریں، سائن بورڈز کی پیروی کریں، اور درج ذیل متبادل راستوں کا استعمال کریں:

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button