
خلیج اردو آن لائن:
دبئی کی ایک کمپنی میں کام کرنے والے دو سیکیورٹی گارڈز پر 1 اشاریہ 1 ملین درہم تعمیراتی میٹریل چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دونوں گارڈز پر الزام ہے انہوں نے تعمیراتی سامان زیر تعمیر عمارت سے چرایا اور اسے آگے فروخت کر دیا۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان نے میٹریل چوری کیا اور پھر اسے مختلف خریداروں کو بیچ کر فرار ہوگئے۔ دونوں ملزمان نے اپنے موبائل فون بند کر دیے اور کمپنی کو چوری سے متعلق خبر ہونے سے 10 دن پہلے فرار ہوگئے۔
کمپنی ایک ملازم نے بتایا کہ دونوں گارڈز کی ڈیوٹی زیر تعمیر عمارت پر تھی جب انہوں نے سامان چوری کیا۔ اس نے بتایا کہ "دنوں گارڈز کے سپروائزر نے جب ایک گارڈ سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا تو اس چوری کا سامان فروخت کر کے پیسے کمانے کا اعتراف کیا۔ اس نے چوری شدہ میٹریل خریدنے والے شخص کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی تصویر بھی بھیجی جو ہم نے پولیس کو دے دی”۔
جس کے بعد پولیس نے خریدار کو گرفتار کر لیا، جس نے گرفتاری کے بعد چوری شدہ مال خریدنے کی اعتراف کر لیا۔ تاہم، میٹریل چوری کر کے فروخت کرنے والے دونوں گارڈ تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ ایک گارڈ کا تعلق نیپال جبکہ دوسرے کا تعلق بھارت سے ہے۔
تاہم، مقدمے کا فیصلہ 25 مئی کو سنایا جائے گا۔
Source: Gulf News