ابوظہبی پولیس نے 10 سالہ بچے کو پولیس پٹرول میں اپنا خاص موقع گزارنے کی اجازت دے کر اس کی خواہش کو پورا کیا-
اپنے سرکاری فیس بک پیج پر ، پولیس نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو بچے کی والدہ کا فون آیا ،جس میں انھوں نے کہا کہ ان کا بیٹا پولیس پٹرول میں اپنی سالگرہ کا دن گزارنا چاہتا ہے-
العین میں سیکیورٹی میڈیا کے محکمے کے ایک پٹرول نے ان کے گھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچے کو ان کے کام سے تعارف کرایا اور اسے اپنے ساتھ پٹرول میں آنے دیا۔
فیملی نے بچے کی خواہش کو پورا کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ، اور لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئےان کی انتھک کوششوں پر ان کی تعریف کی۔
Source : Khaleej Times
22 April 2020







