سعودی عرب میں غلط افواہوں کو پھیلانے پر 5 سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے-
قاہرہ: سعودی پولیس نے ایک شہری کو ناول کورونا وائرس سے متاثرہ عورت کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلانے پر گرفتار کرلیا –
مقامی پولیس لیفٹیننٹ.کول کے ترجمان بدر ال سوہائبانی
نے بتایا کہ ال راس گورنریٹ جوکہ الکسیم ریجن کا ایک حصہ ہے – ال راس گورنریٹ میں واقع مریض کے بارے میں جھوٹے الزامات کی تشہیر کرنے والی ویڈیو میں مشتبہ شخص کو دیکھا گیا تھا۔
عہدیدار نے مزید بتایا ، "اسے گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے تاکہ اسے سرکاری استغاثہ میں بھیجا جا سکے۔”
سعودی حکام نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہوں کو پھیلانے والوں کو خبردار کیا ہے- ملک میں سخت اقدامات کے ذریعے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے –
مجرموں کو پانچ سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا-
Source : Gulf News
22 April 2020





