متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش اور روہینگیا متاثرین کے لئے امدادی سامان راوانہ کردیا

بنگلہ دیش میں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات نے بنگلہ دیش سیلاب زدگان اور روہینگیا میں پھنسے متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا ۔

رخیم بنت ابراہیم آل ہاشمی، بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت نے کہا ہے کہ کویڈ 19 کی وبائی صورحال میں متحدہ عرب امارات نے خطے میں ایک نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ۔متحدہ عرب امارات نے او آئی سی میں ضرورت مند اقوام کی مدد کرنے کا تہیہ کررکھا ہے جو متحدہ عرب امارات کے رہنماوں کی دور اندیشی کے سبب ممکن ہوا ۔

آل ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش میں لوگوں پر گزرے مضائب دیکھے ہیں۔ آل ہاشمی نے بنگلہ دیش حکومت کا شکریہ ادا کیا جس طرح انہوں نے روہینگیا مسلمانوں کی مدد کو یقینی بنایا ۔

اقوام متحدہ کے کمشنر نے متحدہ عرب امارات کی بر وقت امداد کو خوش آئند قرار دیا ۔ متحدہ عرب امارات گزشتہ ایک سال سے روہینگیا مسلمانوں کی دیکھ بھال کا خیال رکھ رہا ہے ور روہینگیا بچوں اور خواتین کی صحت اور تعلیم پر حاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button