عجمان پولیس نے النومیہ کے قریب تین گاڑیاں چوری کرنے کے الزام میں ایک 19 سالہ ایشین لڑکے کو گرفتار کیا تھا۔
عجمان پولیس کے محکمہ برائے فوجداری تحقیقات کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل احمد سعید النعمی نے بتایا کہ پولیس کو گاڑیوں کے مالکان کی طرف سے چوری کے بارے میں کالز موصول ہوئی تھیں۔ "مجرموں کو گرفتار کرنے کے لئے تلاشی کے دوران ، پولیس شارجہ میں مقیم ایک ملزم ایم کے (M. K) کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی-
ملزم کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور چوری شدہ گاڑیاں بھی حوالے کردیں جو گاڑیوں کے مالکان کو چار دن میں واپس کردی گئیں۔
اس شخص کو سرکاری استغاثہ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل النعمی نے اس بات پر زور دیا کہ رہائشیوں کی حفاظت کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times
21 May 2020







