
خلیج اردو
12 مارچ 2021
ابوظبہی : برداشت کے حوالے سے دنیا میں سب سے پہلی گریجویشن ڈگری کیلئے گریجویشن پروگرام کا آغاز متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔
محمد بن زید یونیورسٹی برائے انسانیت نے جمعرات کو یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر 2021 میں ایک منفرد قسم کی ڈگری کا افتتاح کریں گے جو انسان کو برداشت کے حوالے سے تعلیم دے گی۔
یونیورسٹی کے مطابق برداشت سے متعلق گریجویشن ڈگری پروگرام متحدہ عرب امارات کے سات ستونوں پر مشتمل ہوگا جس سے متحدہ عرب امارات کے اقدار ، ایک دوسرے سے جڑے رہنے اور یو اے ای کے بانی شیخ محمد بن سلطان النہیان کے ویژن سے متائثر ہوکر تعلیم دی جائے گی۔
The Mohamed Bin Zayed University for Humanities has launched the world’s first Bachelor of Tolerance and Coexistence, with courses starting in September 2021. pic.twitter.com/HNNb94bkf2
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) March 11, 2021
اس ڈگری پروگرام میں جن کورسز کو پڑھایا جائے گا ، ان میں میڈیا کا کردار ، مذاہب کا تقابلی مطالعہ اور معتقدل اسلام کے بارے میں پڑھایا جائے گا۔
اس پروگرام کا مقصد متحدہ عرب امارات کے برداشت کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ اس سے ملازمت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
Source : Khaleej Times







