خلیج اردو
12 مارچ 2021
ابوظبہی : اس ہفتے رہائیشیوں کو ویک اینڈ پر گرم اور گرد آلود موسم کا سامنا رہے گا۔ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹ گریڈ تک پہنچے گا۔ قومی مرکز برائے موسمیات این سی ایم نے تفصیلات جاری کر دی ہے۔
این سی ایم کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم درجہ حرارت میں اضافہ وقت کے ساتھ دیکھنے کو ملے گا۔
درمیانے درجہ کی گردآلود ہواؤں سے متوازی سمت میں حدنگاہ متائثر ہوگی ۔ جمعہ کو سمندر معتدل رہے گا تاہم رات سے ہفتے کی صبح تک اس میں وقت کے ساتھ طغیانی آئے گی۔
اتوار کو بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں تھوڑی کمی آئے گی۔ اس دوران پیر کو ساحلی اور اندرونی علاقوں پر دھند اور کہر کا امکان ہے۔
Source: Khaleej Times







