
خلیج اردو
07 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کی وفاقی کابینہ نے پیر کو ویکسینیشن بارے قومی پالیسی کی منظوری دیدی۔ پالیسی میں مختلف وبائی امراض کے خلاف ملک گیر سطح پر مہمات اور اقدامات شامل ہیں۔
ویکسینیشن پالیسی کا مقصد ویکسین کی بہتر معیار کو قائم رکھنے اور اس حوالے سے عوام کی زندگیوں کیلئے خطرات کم کرنے ہے۔ پالیسی میں بہترین کمپنیوں کے ساتھ ویکسینیشن کیلئے معاہدے شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کی ۔
منظور شدہ پالیسی میں قومی سطح پر تمام ریاستوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نجی شعبوں کو ساتھ ملا صحت کے نظام میں بہتری لانا ہے۔
قومی پالیسی کے مطابق ویکسسینیشن پر اگاہی مہم چلائی جائے گی اور پہلے سے موجود اداروں کے استعداد کو بڑھایا جائے گا۔
پالیسی سے متحدہ عرب امارات کے صحت کے نظام کو علاقائی اور عالمی تقاضوں کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔
Source : Gulf News







