متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے باہر سفر کرنے والے اب پی سی آر ٹیسٹ انتہائی کم قیمت میں کر سکتے ہیں

خلیج اردو
07 ستمبر 2020
دبئی:متحدہ عرب امارات سے باہر سفر کرنے والے اب کچھ ایئرلائنز کا استعمال کرکے کورونا ٹیسٹ انتہائی کم قیمت میں کر سکتے ہیں۔

ان ایئرلائنز نے حفظان صحت کے مختلف مراکز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

یو اے ای ایئر عربیہ ، بھارت کی ایئر انڈیا اور انڈیا ایکسپریس سے سفر کرنے والے ارزاں نرخ پر ٹیسٹ کرا سکیں گے۔ ان ایئر لائنز کی شراکت داری این ایم سی ہیلتھ کیئر کے ساتھ ہے۔

این ایم سی اسپتال میں ان مسافروں کیلئے ٹیسٹ 150 درہم جبکہ گھر پر 190 درہم ہے اور یہی ٹیسٹ دیگر مراکز میں جاکر 300 اور گھروں پر 400 درہم میں کیا جاتا ہے۔

سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مسافر کسی بھی قریبی این ایم سی مرکز جاکر سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جو لوگ سہولت سے گھر بیٹھے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ 600555669 پر کال کر سکتے ہیں۔

مسافروں نے اس آفر کو شاندار کہا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں جب کورونا کی وجہ سے لوگوں کا سب کچھ چھین گیا ہے ، یہ رعایت غنیمت سے کم نہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button