متحدہ عرب امارات

دبئی میں نوکری کا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع

(خلیج اردو ) دبئی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر 150 افراد کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔گروہ پچھلے کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پر تشہیر میں مصروف تھا اور روزگار ،ویزہ اور ورک پرمٹ کے نام پر بے روزگار افراد سے پیسے موصول کرکے فراڈ کرتے رہے ۔ 150 کے قریب بے روزگار افراد سے پیسے وصول کئے اور جو نوکری دینے کا ارادہ ظاہر کیا اسکا سرے سے وجود ہی نہیں ہے ۔

بریگیڈئر جمال سلیم آل جلاف ڈاریکٹر جنرل کرمینل انویسٹیگیشن سی آئی ڈی دبئی پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ گروہ بےروزگار افراد کو نوکری دلانے کا یقین دلاتے ہوئے ان سے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے اور رقم وصول کرنے کے بعد فراڈ سے بہانے کرتے ہوئے نوکری دینے سے انکار کی وجوہات بیان کرتے ۔ یہ گروہ اتنا ماہر تھا کہ بغیر اعلی تعلیم اور ہنر کے زیادہ تنخواہ والی نوکریوں کے اشتہارات ضرورت مند اور بے روزگار افراد کو پھنسانے کے لئے تیار کرتے اور نوکری درخواست جمع کرنے کے وقت 1000 سے 3000 ہزار درہم ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ۔

وہ یہ رقم ریکروٹمنٹ فیس ،ٹیکسز اور انٹرویو کے لئے افراد کو دھوکہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کویڈ 19 کی وجہ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہو گئےہیں تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فراڈیئے سرگرم ہوچکےہیں اور جو بوگس ایجنسیاں بنا لی ہے جو صبح شام ضرورت مندوں کو لوٹنے میں سرگرم رہتے ہیں ۔

کیپٹن احمد سہیل آل سماہی ڈاریکٹر اینٹی فراڈ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ انہوں نے ایک ٹیم تشکیل دی اور محلہ ہیومن ریسورس اور امارتئزیشن کے ساتھ مل کر ریڈ کیا جس میں مشتبہ افرادکو دستاویز اور رقوم کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایجنسی ایک فرد کے زیر کفالت کام کرتی رہی ہے ۔

بریگیڈئر نے بے روزگار افراد کو خبردار کیا کہ نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے افرادسے خود کو بچائے کیونکہ نوکری فراہم کرنے والی ایجنسی کوئی اضافی فیس یا خفیہ معلومات نہیں لیتی ۔

یہ ایجنسیاں ورک پرمٹ اور ویزہ کے نام پر سادہ لو افرادکو لوٹنے کا کاروبار کررہی ہے جن کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے ۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button