خلیج اردو
دبئی:دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی پہیے کو اگلے حکامات تک بند کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ میں عین دبئی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور غیر معمولی موسمی حالات کے باعث دنیا کے سب سے بڑے وہیل کو چلانا محفوظ نہیں ہے۔حکام کی جانب سے عین دبئی کو فی الحال بند کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔عین دبئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن افراد نے نے ٹکٹس خریدیں تھی وہ اگلے سات روز تک استعمال ہو سکے گی۔
شہری مزید معلومات کے لئے ان دبئی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث سمندر میں دس فٹ تک لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرد کے طوفان کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔