خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کوڑے سے جسمانی اعضاء برآمد۔ قتل کا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار

خلیج اردو: شارجہ پولیس نے ایک کٹی ہوئی لاش کی شناخت کے 12 گھنٹے کے اندر قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایشیائی مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر اپنے ہم وطن کو قتل کیا تھا اور لاش کو کچرے میں پھینکنے سے پہلے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انہیں انسانی اعضاء ملنے کے بارے میں مطلع کیا۔ پولیس ڈمپ پر پہنچی تو 1500 ٹن کچرے کو چھانٹ کر جسمانی اعضاء کو تلاش کرلیا۔

پولیس نے مقتول کی شناخت 40 سال کی ایشیائی کے طور پر کی جو ایک پرائیویٹ فرم میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

پولیس نے مقتول کی شناخت کے 12 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس نے مبینہ طور پر مقتول کے ساتھ کچھ ذاتی تنازعات پر قتل کیا تھا۔

مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button