عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

روس کے ساتھ کشیدگی:متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو یوکرائن کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

خلیج اردو

ابوظہبی:روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی بڑھنے لگی۔دونوں ممالک کے مابین جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں۔امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں یوکرائن کی مدد کیلئے آگے آگئیں۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو یوکرائن کا سفر ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔یوکرائن میں دارلحکومت کیف میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹر میں شہریوں کو یوکرائن کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز امریکہ اور اسکے اتحادیوں روس کی جانب سے ممکنہ فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جلد از جلد یوکرائن چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔اسرائیل، آسٹریلی اور نیوزی لینڈ نے بھی شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ اپنے سفارتی عملے کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔

روس نے یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ فوج تعینات کردی ہے جبکہ اپنی فضائیہ کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔دوسری جانب روسی حکومت نے یوکرائن پر حملے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج کا یوکرائن پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ روسی فوج کسی بھی وقت یوکرائن پر حملہ کرسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button