
( خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کمپنی کو بغیر ویزہ کے ورکرز کو کام پر لگانے کے الزام میں 3 ملین درہم جرمانہ کردیا گیا ہے ۔ ورکرز کو کمپنی کی جانب سے ویزہ نہیں دیا گیا جب کہ کام پر لگا دیا گیا تھا جس پر قانون حرکت میں آیا اور کمپنی کو جرمانہ کردیا ۔
ابو ظہبی عدالت نے کمپنی کو بغیر ویزہ کے مزدوروں کو کام پر لگانے کے جرم میں 5 ہزار درہم فی مزدور جرمانہ کیا گیا ہے جو مجموعی طور یر 3 ملین درہم بنتا ہے ۔
ابوظہبی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی کمپنی بغیر ویزہ کے ورکرز رکھنے پر جرم کا مرتکب ہوگی اور فی مزدور 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔
ویزٹ پر آئے افراد جن کے ویزے ختم ہوچکے ہوں وہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے اہل نہیں ہیں اور ایسے افراد کو کام پر رکھنا قانونی طور پر جرم ہے جس پر کمپنی کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔
Source:Khaleej Times