دبئی:( خلیج اردو ) دبئی میں گاڑیوں کے منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے کی جانب سے کرائی گئی منفرد نمبر پلیٹس کی104 ویں نیلامی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 83 فیصد زیادہ رقم کمائی۔
The 104th Open Auction for Distinctive Number Plates organised by RTA on 22 August generated AED36.224 millions.https://t.co/6pqh6VIL3f pic.twitter.com/T4wp6N8nuR
— RTA (@rta_dubai) August 23, 2020
آر ٹی اے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 22 اگست 2020 کو گاڑیوں کے منفرد نمبر پلیٹس کی نیلامی سے حاصل شدہ رقم کی مقدار 36 ملین درہم سے زیادہ تھی۔

2020 کی پہلی نیلامی میں نمبر پلیٹ وی 12 سات ملین درہم میں فروخت ہوا۔ اسی طرح ایس 20 4 اعشاریہ 06 ملین اور وائے- 66 تین اعشاریہ 2 ملین میں فروخت ہوا۔

آر ٹی اے نے نیلامی میں 90 منفرد نمبر پلیٹس نمائش کیلئے پیش کیے تھےجس میں دو ، تین ، چار اور پانچ ہندسوں پر مشتمل نمبر پلیٹس شامل تھے۔
خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق نیلامی کے عمل کے دوران کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا گیا۔







