متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا کورونا سے متعلق ڈیٹا بالکل درست ہے ، افواہوں پر کان نہ دھریں ، حکام کی ہدایت

خلیج اردو
27 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں حکام نے زور دیا ہے کہ ان کی جانب سے جاری کردہ کورونا سے متعلق اعدادوسمار بالکل درست ہیں اور عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔یہ اس کے بعد جاری ہوا ہے جب حکام کی جانب سے جاری اعدادوشمار پر سوال اٹھایا گیا۔

جمعرات کو نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ دیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی این سی ای ایم اے نے کہا ہے کہ ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ہمارا انتہائی قابل اعتماد اور درست نظام ہے جس میں اعدادوشمار محفوظ کیے جاتے ہیں اور یہ عالمی معیار کے عین مطابق ہے جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ۔

حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سرکاری ذرائع سے لیں گئیں معلومات پر اکتفا کریں اور کورونا سے متعلق ورکرز اور صحت کے ماہرین کی کوششوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button