متحدہ عرب امارات

ایسا ممکن ہے کہ ہر سال کورونا حفاظتی ٹیکے لگانے پڑجائیں ، حکام

خلیج اردو
27 جنوری 2021
ابوظبہی : کورونا وائرس کوئی ہوا کی لہر نہیں جو آئی اور چلی گئی ، یہ ہو سکتا ہے کہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے جبکہ ممکنات میں یہ بھی ہے کہ موجود رہے اور بہتر علاج اور احتیطاط سے کسی حد تک کیم موئثر ہو جائے۔

ایسے میں ماہرین صحت کا خیال ہے کہ جیسے باقی مہلک امراض جو ایک دوسرے تک منتقل ہوتیں ہیں اور وجہ وائرس ہو ، ان کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں ایسے ہی کورونا سے بچاؤ کے بھی ویکسین ہر سال لگانے پڑے۔

ڈاکٹرز نے اس امکان کو درست پایا ہے کہ وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے قوت مدافعت بڑھانے کا ذریع یعنی ویکسین مستقل ضرورت بھی بن سکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ہیلتھ سیکٹر کی ترجمانڈاکٹر فریدہ الحسینی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ضرورت ہر سال پڑ سکتی ہے۔

پیر کے روز ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ویرس جوں جوں خطرناک ہوتا جارہا ہے اور اس کی انسانوں کو شکار کرنے کی اہلیت بڑھ رہی ہے ہمیں مزید احتیطاط کی ضرورت ہے اور اس کیلئے ویکسین ایک موئثر راستہ ہے۔ یوں جسم کو اس وائرس کے خطرناک اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین لگانی پڑے گی۔

انہون نے منقلب زکام کی ویکسین کی مثال دیتا ہوئے کہا کہ ہم 16 سال کے بچوں پر کلینکل مقاصد کیلئے ویکسین کے اثرات کا تجربہ کررہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 40 سے 50 فیصد افراد کو اس سے متعلق کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں ۔

انہون نے کہا کہ ہم نے معمر حضرات پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے کیونمجہ ان میں بیماری سے لڑنی کی طاقت کم ہوتی ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button