متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کار ٹیسٹنگ سنٹروں میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے ایک اور سرکاری ڈیپارٹمنٹ نے رہائشیوں کے اپنے سنٹروں میں داخلے کے لیے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دے دی۔

عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اسپیڈ وہیکل ٹیسٹنگ سنٹر میں کسٹمر ہیپینس ہال میں صرف وہی افراد داخل ہو پائیں گے جن کے پاس کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ موجود ہوگی۔

اور یہ ٹیسٹ داخلے کے وقت سے پہلے 72 گھنٹوں کے درمیان کروایا گیا ہو۔ تاہم، جن افراد نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں ہیں انہیں اس پابندی سے چھوٹ حاصل ہوگی۔

اس پابندی کا اطلاق 13 فروری بروز ہفتے سے ہوگا، اور اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنا ہے۔

لہذا کار ٹیسٹنگ سنٹروں میں داخلے کے وقت ویکسین کارڈ یا کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ داخلے کے مقام پر سیکیورٹی اہلکار کو دیکھانی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے دبئی اور شارجہ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں دبئی اور شارجہ کے پولیس تھانوں میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور یہ پابندی راس الخیمہ ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی طرف سے بھی عائد کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button