
خلیج اردو
13 فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں پچھلے کچھ دنوں سے دھند کا راج ہے ۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات نے موسم کی غیر مستحکم صورتحال کی اطلاع دیتے ہوئے ملک بھر میںاحتیطاط سے گاڑی چلانے کی ہدایات دیں ہیں۔ پولیس فورس ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی چلاتے ہوئے حدرفتار کو کم رکھیں۔
خلیج ٹائمز نے پچھلے ہفتہ کے دوران اس پر متعدد رپورٹس شائع کیں لیکن آض کی تازہ خبر یہ ہے کہ پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ دھند کی وجہ سے حدرفتار کم کردی گئیں ہیں۔ ابو ظہبی میں اس حوالے سے قانون کیا ہے اور یہ کب اور کیسے نافذ کیا جاتا ہے؟
#عاجل | #تحذير #ضباب
تم تفعيل منظومة خفض السرعات إلى 80 كم/س على طريق الشيخ خليفة بن زايد الدولي (المفرق – الرويس)#Urgent | #Warning #Fog
Speed reduction system activated to 80 Km/h on Shk. Khalifa Bin Zayed Intl. road (Al Mafraq – Al Ruwais)— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) February 12, 2021
موسم کی نگرانی ایک ایسے سمارٹ سسٹم’ کے ذریعہ کی جاتی ہے جو ابوظہبی کی سڑکوں اور شاہراہوں پر خراب موسم یا دھند کے حالات میں خود بخود رفتار کی حد کو کم کردیتی ہے۔ خراب موسم میں جب حدنگاہ 200 میٹر سے بھی کم رہ جائے تو رفتار کی حد کو کم کرکے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کردیا جاتا ہے۔
ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کوئی کیسے جا سکتا ہے کہ حدرفتار کم کرنے سے متعلق سسٹم کو ایکٹویٹ کر دیا گیا ہے؟
جب رفتار کی حد میں تبدیلی کی جاتی ہے تو الیکٹرانک انفارمیشن بورڈز پر رفتار کی نئی حد دکھائی جاتی ہے۔ ایسے میں پولیس اپنے اپلیکیشنز اور سوشل میڈیا چینلز پر بھی الرٹ بھیجتی ہے
کیا ریڈار عارضی رفتار کی حد پر دوبارہ ترتیب دیئے جاتے ہیں؟
جی ہاں یہ سب ایک ہی مرکزی نظام سے جڑا ہوا ہے اور جب رفتار کی حدود کو کم کیا جاتا ہے اور کوئی گاڑی 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے جیسے ہی تجاوز کرے تو ریڈرا چکم اٹھتا ہے۔
اگر موسم صاف ہوجائے تو کیا معلوم کی رفتار پر سفر کیا جائے ؟
اس وقت تک ایسا نہ کریں جب تک الیکٹرانک بورڈز یا پولیس اپلیکیشن اور سوشل میڈیا چینلز یہ نہ کہا جائے معمول کی رفتار کی حدیں بحال کردی گئی ہیں۔
کم حد نگاہ کی نگرانی یا معلوم کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟
یہ کام مختلف طریقوں سے جیسے نیشنل سینٹر آف میٹورولوجی ، اسمارٹ ٹاورز پر ایکٹیو کیے گئے نمائش سینسرز اور سڑکوں پر ٹریفک پٹرولنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ حاصل شدہ معلومات سے ایک جغرافیائی فریم کی نشاندہی کی جاتی ہے اور اس میں ملحقہ علاقے بھی شامل کیے جاتے ہیں۔
یہ اقدام کیوں شروع کیا گیا؟
ابوظہبی میں ٹریفک حکام نے گذشتہ برسوں کے دوران متعدد حادثات کی اطلاع دی ہے جو دھند کی وجہ سے کم دکھائی دینے یا حدنگاہ کم ہونے کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ دھند کے موسم میں ہونے والے زیادہ تر حادثات کی وجہکسی کی گاڑی کو پھیچے سے ہٹ کرنا یا تیرز رفتاری ہے۔
Source : Khaleej Times







