متحدہ عرب امارات

اہل رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگانے میں متحدہ عرب امارات کا دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وائرس کے خلاف اہل رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگانے میں متحدہ عرب امارات کا دینا بھر میں پہلا نمبر۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز اعلان کیا گیا ہےکہ ایک خاص کیٹگری میں یو اے ای نے فی 100 افراد میں کورونا ویکسین کی 24 اشاریہ 58 خوراکیں لگانے کی شرح حاصل کر لی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات نے 1 لاکھ 31 ہزار 939 رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگائی۔ جس کے بعد اب تک ملک میں کورونا کی لگائی جانے والی کل خوراکوں کی تعداد 1 اشاریہ 79 ملین ہوگئی ہے۔

تاہم، جب کورونا ویکسین لگانے کے مجموعی اعداد و شمار کو دیکھا جاتا ہے تو دنیا بھر میں یو اے ای کا دوسرا نمبر ہے۔ مجموعی طور پر یو اے ای میں فی100 افراد ویکسین لگانے کی شرح 18 اشاریہ 18 ہے۔ جبکہ اسرائیل نے ابتک فی 100 افراد سب سے زیادہ یعنی 25 اشاریہ 34 کی شرح سے ویکسین لگائی ہے۔

جبکہ آور ورلڈ ان ڈیٹا ویب سائٹ کے حساب یو کے کی ویکسین لگانے کی شرح 5 اشاریہ 42 جبکہ امریکہ 3 شاریہ 71 ہے۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button