
خلیج اردو آن لائن:
سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے نے ہفتے کے روز اردن کے اپنے ہم منسب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات اندیہ دیا ہے کہ سعودی عرب چند دنوں ہی میں قطر کے دارالحکومت دوہا میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دے گا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنا لاجسٹکس کا معاملہ ہے لہذا جیسے ہی ضروری معاملات طے پا جاتے ہیں تو ایمبیسی کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
قطر اور سعودی عرب کے تعلقات بحال:
یاد رہے کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ایک طویل عرصے تک خراب رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوئے ہیں۔
جی سی سی کی 46ویں کانفرنس کے دوران گلف کوآپریشن کے 6 کے 6 ممالک کے نے ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے قطر کے ساتھ تنازعات ختم کرنے اور تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان کیا ہے۔
تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب نے 4 جنوری کو قطر کے لیے فضائی، زمینی اور سمندری بارڈر کھول دیے تھے۔ اور 14 جنوری سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی آپریشن کا آغاز ہوگیا تھا۔
Source: Gulf News