متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اگر آپ کرونا ٹیسٹ کیلئے نمونے نہیں دیں گے تو آپ کو 100,000 درہم جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں وہ افراد جو کرونا وائرس کی نشاندہی کیلئے کرائے جانے والے ٹیسٹ کیلئے نمونے دینے سے انکار کرے۔ اس حوالے سے یو اے ای کے استعاثہ عامہ نے تنبیہہ جاری کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں استعاثہ عامہ نے کہا ہے کہ حکام کو حق حاصل ہے کہ وہ کرونا وائرس یا منشیات کی نشانہدی کیلئے آپ سے خون یا لعاب کے نمونے لیں۔ اس کیلئے تب نمونے لیے جاتے ہیں جب یہ ضروری ہوتا ہے۔

تاہم اگر کسی شخص کے حوالے سے یہ ٹیسٹ کرانا لازم ہوں اور وہ نمونے دینے سے انکار کرے تو یہ جرم مانا جائے گا۔،

یو اے ای میں ایسے جرم کی سزا 100,000 درہم جرمانہ ہے۔ یہ قانون کے آرٹیکل 63 کے مطابق ہے جو وفاقی فرمان تیس کے بعد نافذلعمل ہے۔

ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کی طرف سے ضروری قرار دینے کی صورت میں انکار کا حق کسی کو نہیں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button