متحدہ عرب امارات

مقرر کردہ اسپیڈ لمٹ سے تجاوز کرنے پر 1500 درہم جرمانہ اور 6 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے

خلیج اردو
عجمان : عجمان میں ڈرائیوروں کو بتایا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرنے پر گاڑی چلانے والوں کو 1,500 درہم جرمانہ کیا جائے گا اور اور ان کے خلاف ٹریفک بک میں چھ بلیک پوائنٹس درج کیے جائیں گے۔

عجمان پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی گاڑیاں بھی 15 دن تک ضبط کر لی جائیں گی۔ حکام نے اسپیڈ لمٹ سے متعلق ضوابط پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران افطار یا تراویح کی نماز سے پہلے تیز رفتاری ماہ مقدس میں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ ثابت ہوئی ہے۔

راس الخیمہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پچھلے سالوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثات کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا اور افطار کے وقت سے پہلے سرخ بتی پر سے گزرنا بڑی وجوہات میں سے ہے۔

دوسری طرف دبئی پولیس نے جمعرات کو ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ خاص طور پر رمضان کے بقیہ دنوں میں دوسرے ڈرائیوروں کے ساتھ صبر و تحمل کا رویہ رکھیں۔

دبئی پولیس میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف محیر المزروی نے تمام ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی بلا امتیاز اور دہری پارکنگ کی خلاف ورزیوں سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کے سامنے اور دوسروں کو مقدس مہینے کے دوران عبادات میں خوشنودی سے مصروف عمل رہنے کا موقع دیں اور کسی کی عبادت میں خلل نہ ڈالیں ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button