خلیج اردو
دبئی: عجمان پولیس ایئر سپورٹ سنٹر ایک سال سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے، فیلڈ آپریشنز کو سپورٹ کرنے اور ٹریفک کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں پولیس نے کہا ہے کہ ڈرون سروس کے افتتاح کے بعد سے 20 سیکیورٹی اور ہوائی جاسوسی مشن، 299 ٹریفک مشنز کے ساتھ 13,598 منٹ تک اڑان بھری ہے۔
کیپٹن راشد العطار نے کہا ہے کہ ایئر سپورٹ سینٹر ٹریفک جام کی وجوہات تلاش کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ کسی حادثے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کی صورت میں اس کی شدت کو سمجھنے کے لیے ہوائی جہاز تعینات کیا جاتا ہے۔
یہ ڈرون جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو ایک ہزار میٹر دور سے تصویریں لے کرنمبر پلیٹ کی شناخت تک کر سکتے ہیں۔ ڈرون اپنے کنٹرولر سے 15 کلومیٹر دور بھی سفر کر سکتے ہیں۔
ایئر سپورٹ سینٹر نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سڑک کے کندھے سے اوور ٹیک کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک لین کا احترام نہ کرنا عام طور پر کی جانے والی خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے۔
Source: Khaleej Times