خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی میں منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک برطانوی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز ابوظبہی کے استعاثہ عامی کی جانب سے جاری حکم میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ملزم برطانوی شہری کے معاملے میں تفتیش شروع کر دی کی گئی۔
پبلک پراسیکیوٹرز نے کہا کہ ملزم کو ابوظہبی میں گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف جاری کردہ بین الاقوامی گرفتاری آرڈر کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی گئی۔ ہے۔
یہ کارروائی فرانسیسی حکام کی درخواست پر کی گئی جہاں یو اے ای حکام کو منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات کے تحت برطانوی شہری کی گرفتاری اور تفتیش کے لیے انٹرپول سے خط موصول ہوا تھا۔
Source: Khaleej Times