متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2021دبئی کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی تیار

ایکسپو 2021 دبئی میں 190 سے زیادہ ممالک شریک ہونگے

(خلیج اردو ) دبئی ایکسپو 2021 کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ۔ ایکسپو 2021 میں 190 سے زیادہ شریک ممالک نے مشترکہ اہداف کے حصول اور یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہونے والے اس عالمی ایونٹ کی تیاریوں کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

منتظمین، ایکسپو 2021 دبئی ہائر کمیٹی کے ارکان اور بی آئی ای کے نمائندوں کے علاوہ دنیا بھر سے شریک تجارتی شراکت دار اور سرکاری حکام ایکسپو 2021 کے پانچویں بین الاقوامی شرکاء اجلاس (آئی پی ایم) کے 24 سے27 اگست تک ہونے والے ورچول اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید آل نھیان نے ایکسپو2021 کے بین الاقوامی شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

شیخ عبد اللہ نے کہاکہ جس طرح آج ہمارے سامنے چیلنجز بڑے پیمانے پر عالمی سطح پر موجود ہیں اسی طرح ہمارا اجتماعی جواب مجموعی طور پر انسانیت کی مشترکہ منزل پر ہمارے یقین سے پیدا ہوتا ہے۔

شیخ عبد اللہ نے نمائشوں کی بین الاقوامی تنظیم کا شکریہ ادا کیا ۔ اگلے سال متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ اتحاد، مہمان نوازی اور مستقبل کی امید کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر اور ایکسپو 2021 دبئی ہائر کمیٹی کے چیئر مین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کہاکہ ملک میں سیاحت کے شعبے کی تیزی سے بحالی میں دبئی اور متحدہ عرب امارات کے ردعمل کا کلیدی کردار رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم شرکاء کے ساتھ جدتوں ، تجربات اور آئیڈیاز کے تبادلے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

کابینہ کے رکن ، وزیر رواداری اور بقائے باہمی اور ایکسپو 2021 دبئی کے کمشنر جنرل شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے کہاکہ وہ ایکسپو کیمونٹی کے اس اہم ایونٹ میں آگے بڑھنے کے عزم سے خوش ہیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے قیمتی خیالات کے اظہار پر تمام شیوخ کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بھرپور رہنمائی اور قریبی کثیرالجہتی اور دوطرفہ تعاون اور ہم آہنگی پر دیمتری کرکینٹز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم اپنے مواد اور پروگرامنگ کے معیار پر بھرپور توجہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ایکسپو میں التوا نے تعاون نے نئے مواقع فراہم کئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ چند روز کے دوران ہم اس بات پر ایک گہری نظر ڈالیں گے کہ ایکسپو اور سائٹس کی تعمیر اور پویلین کی فراہمی سے لے کر آپریشن، مواد اور پروگرامنگ تک ہمارے وعدوں کو پورا کے لئے ہمیں سب کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہم نے گذشتہ چند مہینوں میں سائٹ پر کیا اقدامات کیے جن سے لاکھوں کارکنوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ ہر ملک ایکسپو 2021 کے متحرک، متنوع اور بدلتے ایونٹس کے پروگرام میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ مشرق وسطی، افریقہ اور جنوبی ایشیاء (MEASA) خطے کا پہلا ورلڈ ایکسپو یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ یہ ایکسپومتحدہ عرب امارات کے قیام کی 50 سالہ سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button