متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں 520 پبلک بسوں میں فری وائی فائی مہیا کرنے کا اعلان

ابوظہبی میں میونسپلٹی اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ فری وائی فائی فراہم کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے

(خلیج اردو ) ابوظہبی میں 520 پبلک بسوں میں فری وائی فائی مہیا کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
ابوظہبی میں میونسپلٹی اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ فری وائی فائی فراہم کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں 520 پبلک بسیں ابوظہبی امارات، 410 بسیں ابو ظہبی شہر اور 110 بسیں العین میں چلائی جائیگی ۔
یہ بس سروس انٹگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر کی طرف سے شروع کئے گئے پراجیکٹ کا حصہ ہے جس میں مفت وائی فائی فراہم کی جائے گی ۔ ان بسوں میں فری انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد ہے کہ شہریوں کو معیاری سفر کے مواقع فراہم کی جائے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button