خلیج اردو آن لائن: ابو ظہبی کی ابتدائی عدالت نے ایک ڈرائیور کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت اور دوسرے کو زخمی کرنے کا سبب بننے پر انشورنس کمپنی کو 4 لاکھ 96 ہزار 429 درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق انشورنس کمپنی نے ڈرائیور پر ہرجانے کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ انشورنس کمپنی نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ نشئے کی حالت میں گاڑی چلانے اور حادثے کا باعث بننےپر ڈرائیور 5 لاکھ 24 ہزار درہم جرمانہ ادا کرے۔
اشورنس کمپنی نے حادثے کے بعد بیمے کی ادائیگی کے دوران 28 ہزارد رہم کار کمپنی کو ادا کیے، 3 لاکھ 72 ہزار 910 درہم زخمی مسافر کو ادا کیے اور 1 لاکھ 23 ہزار 519 درہم ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ کو ادا کیے ہیں۔
اس کیس میں عدالت کی جانب سے فرانزک سائنس کے ڈاکٹر کا تقرر کیا گیا تھا تاکہ وہ جانچ کر سکے آیا کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا یا نہیں۔
تاہم عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ مدعا علیہ ڈرائیور درج بالا رقم اور کیس کے دیگر اخراجات انشورنس کمپنی کو ادا کرے گا۔
Source: Gulf Today







