متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے یوم پرچم کے حوالے سے 11 لازمی حقائق جو آپ کو جاننے چاہیئے

خلیج اردو
03 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ہر سال 3 نومبر کو یوم پرچم منایا جاتا ہے کیونکہ وہ قومی پرچم سے اپنی محبت ، وفاداری اور حب الوطنی کا اظہار کرتے ہیں۔

یو اے ای کے یوم پرچم کا آغاز 2013 میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ملک کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے الحاق کا جشن منانے کیلئے کیا تھا۔

اس دن کے حوالے سے زیل میں گیارہ حقائق درج کیے جارہے ہیں جن کا جاننا ضروری ہے۔

پہلی دفعہ یہ دن دو دسمبر 1971 کو منایا گیا۔
سب سے پہلے شیخ زید بن سلطان النہیان نے متحدہ عرب امارات کا جھنڈا لہرایا۔
متحدہ عرب امارات کے پرچم کی لمبائی اس کی چوڑائی کی دوگنی ہے۔
متحدہ عرب امارات کا پرچم سب سے پہلے عبداللہ محمد المعینا نے ڈیزائن کیا۔
یوم پرچم ہر سال تین نومبر کو منایا جاتا ہے۔
یوم پرچم منانے کا آغاز پہلی دفعہ 2013 کو ہوا۔
آج کے دن یوم پرچم پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا ہر سرکاری اور نجی ادارے کی عمارت پر لہرایا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا یوم پرچم انصاف ، امن ، برداشت ، طاقت اور جدیدیت کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔
جھنڈے کا سرخ رنگ اتحاد کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرتا ہے ، سبز رنگ ترقی ، خوشحالی اور ثقافتی لچک کے حوالے سے امید کو ظاہر کرتا ہے ، سفید رنگ امینداری اور سیاہ رنگ اذہان کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کی توہین کرنے والے کو پچیس سال جیل اور 500,000 درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔
جب متحدہ عرب امارات کے شاہی محل یا رہنماؤں کی وفات ہوتی ہے یا برادرانہ ممالک کے سربراہان کی وفات ہوتی ہے تو اسے سرنگوں رکھا جائے گا۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button