متحدہ عرب امارات

شارجہ: کوویڈ- 19 کے سبب 6 بہن بھائی یتیم ہوگئے-

شارجہ: رمضان المبارک کے دوران دونوں والدین کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے کے بعد شارجہ میں رہائش پذیر ایک سوڈانی خاندان میں چھ بہن بھائی یتیم ہوگئے۔

57 سالہ علی احمد ال طیب کی اسی ہفتے ، اس کی بیوی کے انتقال کے 23 دن بعد ہی موت ہوگئی۔

یہ خاندان امارات کے علاقے التوان میں رہائش پذیر تھا۔ اب تمام چھ بچے اپنے والد کے بھتیجے محمد ہاشم کے ساتھ عجمان میں رہائش پذیر ہوگئے ہیں۔

بچے یہ ہیں: واعد علی احمد گریڈ 10 ، باتول علی احمد گریڈ 9 ، کمال الدین علی احمد گریڈ 8 ، زینب علی احمد گریڈ 6 ، نور البیان علی احمد ، گریڈ 1 ، اور محمد علی احمد ، جو کنڈرگارٹن کا طالب علم ہے۔

نئے سرپرست ہاشم نے ، بتایا کہ بچوں کے والد ذیابیطس کے شکار تھے۔ ان کی اہلیہ کے انتقال کے کچھ ہی دن بعد وہ کوویڈ -19 سے متاثر ہوگئے تھے-

ہاشم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بچے اتنے مختصر وقت میں دونوں والدین کو کھونے کے بڑے درد پر قابو پاسکتے ہیں۔

ہاشم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بچے اپنی تعلیم جاری رکھیں اور ان کے والدین کی خوائش کے مطابق بڑے ہوسکیں۔

ہاشم نے بتایا کہ لیٹ فیس کی وجہ سے وہ پچھلے سال اسکول نہیں جاسکے تھے۔

Source : Gulf News
20 May 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button